اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس میں فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فارن فنڈڈ فتنے کی چوری پکڑی گئی ،فیصلہ خلاف تو الیکشن کمیشن پہ حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہو گی ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ طاقتور فارن فنڈد فتنہ آخر قانون کے نیچے آ گیا اب ملک خوشحال ہوگا ۔ انہوکںنے کہاکہ صرف نااہلی نہیں اب جیل جانا بھی جانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نااہل ہو چکے ہیں ، عمران خان نے الیکشن کمیشن نہیں کوئی رسیدیں نہیں دیں الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈد فتنے نے 2019 کے بعد کوئی تحفہ توشہ خانہ میں ظاہر نہیں کیا ، الیکش کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈد فتنے نے توشہ خان میں تحفہ نہیں صرف پیسے جمع کروائے الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔انہوںنے کہاہک فارن فنڈد فتنے نے توشہ خانہ میں 2019 کے بعد توشہ خانہ میں کوئی تحفہ جمع نہیں کروایا۔
مقبول خبریں
حق اورسچ کی آواز اْٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے’...
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز اٹھانے والیصحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا...
صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ ممکن نہیں’ یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(این این آئی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ...
یف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔وفاقی...
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور(این این آئی) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر...
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا...