سرٹیفائیڈ جھوٹا سند یافتہ چور نااہل ہوا،مریم نواز کا رد عمل

0
240

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرٹیفائیڈ جھوٹا سند یافتہ چور نااہل ہوا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور، جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔