عمران خان کے خلاف نام نہاد توشہ خانہ کیس کی کوئی قانونی بنیادنہیں، شیریں مزاری

0
300

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ عمران خان کے خلاف نام نہاد توشہ خانہ کیس کی کوئی قانونی بنیادنہیں۔ اپنے بیان میں شیریںمزاری نے کہاکہ بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف نام نہاد توشہ خانہ کیس کی کوئی قانونی بنیادنہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ سب کچھ سیاسی انتقام ہے جس کی قیادت جانبدار چیف الیکشن کمشنر کر رہا ہے،الیکشن کمیشن کو پہلے زرداری اور نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی گئی کاروں کا تعاقب کرنا چاہیے۔