اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر اڑ جائیگا۔ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سیاسی طور پر عمران خان کے حق میں گیا ہے، جو لوگ یہ خواپش رکھتے تھے کہ عمران خان اور نواز شریف کا کیس ایک سطح پرآجائے تو ایسا نہیں ہوسکا، یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں پہلی پیشی پر ہی اڑ جائیگا، مخالفین کی ہواہشیں دم توڑ گئی ہیں، آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، نیا آرمی چیف پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی خواہش پر نہیں بلکہ میرٹ پر آئے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ اب ملک الیکشن کی جانب بڑھے گا، بہت بڑا معاشی بحران آرہا ہے، عمران خان کو نا اہل ضرور قرار دیا گیا ہے تاہم یہ ہلکا پھلکا فیصلہ ہوا میں اڑ جائیگا، یہ فیصلہ تشویشناک ضرور ہے لیکن اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
مقبول خبریں
حق اورسچ کی آواز اْٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے’...
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز اٹھانے والیصحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا...
صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ ممکن نہیں’ یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(این این آئی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ...
یف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔وفاقی...
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور(این این آئی) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر...
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا...