رواں سال گیس کی شدید ترین قلت کا امکان

0
237

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال موسم سرما میں گیس کی قلت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔سوئی ناردرن کے ذرائع کے مطابق موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، مقامی گیس ساڑھے 700 ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے اور درآمدی آرایل این جی ایک ہزار ایم سی ایف ڈی کے لگ بھگ ہے۔ذرائع کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے جس کے باعث اس سال گیس کا شارٹ فال بلندترین سطح پر جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس وقت گیس کی سپلائی1700 ملین اور طلب 2500 ملین کیوبک سے زائد ہے، اگلے مہینے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے جس کے باعث گھریلوصارفین کوصرف کھانے کے 3 اوقات گیس ملے گی ، صنعت اور کمرشل سیکٹرکوبھی گیس سپلائی مشکل ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمد شدہ ایل این جی بہت مہنگی ہے جس وجہ سے آرڈر کم کردیے گئے ہیں ، تمام صورتحال سے حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔