اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلڈ شیڈ، بندوقوں، گالی اور خونی انقلاب سے الیکشن نہیں ملتے، عمران نیازی چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، وہ ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان جیسا آئین شکن پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آیا، مسلم لیگ (ن) عمران نیازی کے دھرنے سے نمٹنا جانتی ہے، عمران نیازی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بوریا بستر گول ہو جائیگا، 2014ء میں بھی عمران نیازی چین کے صدر کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کے لئے کنٹینر پر تھے اور آج بھی وہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران کنٹینر پر ہیں، نہ پہلے ان کے ہاتھ کچھ آیا، نہ اب کچھ آئیگا،وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک منصوبوں کیلئے نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اہم دورہ پر چین روانہ ہوئے ہیں ، چین کی اکانومسٹ پارٹی کے رہنما شی جن پنگ تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں اور چین کے صدارتی انتخاب کے بعد یہ کسی بھی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے پاکستان کی ترقی کیلئے جذبات پاکستان اور چین کے عوام کیلئے باعث فخر ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نیازی کے چار سالہ دور میں سی پیک تاخیر کا شکار ہوا، ان کے دور میں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کا ایک اجلاس بھی نہیں ہوا، جے سی سی اس بات کا تعین کرتی ہے کہ کون سے منصوبے چل رہے ہیں اور کہاں تک پہنچے ہیں، ان منصوبوں کی مانیٹرنگ ہوتی ہے اور نئے شامل ہونے والے منصوبوں پر جے سی سی نے کام کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے سی سی کی دو ہفتے پہلے میٹنگ ہوئی ہے جس میں سی پیک کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، سی پیک کے تاخیر کا شکار منصوبوں ، نئے منصوبوں اور پہلے سے جاری منصوبوں کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے تمام سرگرمیاں پی ٹی وی پر نشر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چار سے پانچ مہینے کے دوران سی پیک کے رکے ہوئے منصوبوں اور تاخیر کا شکار چینی سرمایہ کاری کو بحال کیا، ایڈمنسٹریٹو بلاکس کو مکمل کر کے سی پیک کا ایک نیا دور شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013ء میں جو وژن دیا تھا، وہ صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے ہے۔ اس وڑن کے تحت ملک کے نوجوانوں کی ترقی، انہیں روزگار کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ اس سلسلے کی کڑی ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور عالمی سرمایہ کاری کیلئے چین کے دورہ پر روانہ ہوئے اور دوسری جانب ایک شخص (عمران خان) کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے، یہ شخص 2014ء میں بھی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کے لئے کنٹینر پر تھا، اسی کی وجہ سے سی پیک تاخیر کا شکار ہوا، آج یہ شخص پھر کنٹینر پر کھڑا ہو کر خود ایکسپوز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں بھی یہ ایمپائر کی انگلی کا انتظار کرتے کرتے 126 دن کا دھرنا دے کر گھر چلا گیا تھا، اس وقت بھی اس کے ہاتھ کچھ نہیں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی تقاریر سے مایوسی ظاہر ہو رہی ہے، عمران نیازی گالی، دھمکی کے ذریعے لوگوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بہت بڑی حقیقی جنگ جاری ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...