اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے مارشل لگانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے، جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعوہ کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا لگانا ہے تو لگادو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا، عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس کا مطلب ہے عمران خان چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگے، عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نا ہو۔شیری رحمان نے کہاکہ یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے، ادارے کہہ رہے ہم سیاست میں مداخلت نہی کرے گے یہ کہتے ہیں مداخلت کرو اور مجھے اقتدار میں لائو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کا مقصد ہے ڈیل دو یا مارشل لا لگائو، کیا کوئی پارلیمانی اور آئینی جمہوریت میں یقین رکھنے والا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی کام کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ ان کی 26 سال کی جدوجہد صرف چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہے، کون سا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی مداخلت یا مارشل لا لگانے کا مطالبہ کرتا ہے؟
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...