اسلام آباد /گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کرپشن کو برا نہیں سمجھتی تھی اور احتساب کرنے کیلئے تیار نہیں تھی،اسٹیبلشمنٹ نے لوگوں کو اکٹھا کیا ہوا ہے، اصل میں جن کے پاس طاقت ہے، ان کو فیصلہ کرنا چاہیے۔”وائس آف امریکا ”کو انٹرویو میں عمران خان نے لانگ مارچ کے مقصد کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مارچ شفاف انتخابات اور انصاف کے لیے ہے، انصاف انسانوں کو آزادی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی طاقت ور اور کمزور کو برابر کرکے معاشرے کو آزاد کردیتا ہے، یہاں طاقت ور ڈاکو چوری کرے تو این آر او اور کمزور بیچارا جیل میں ہوتا ہے، یہ انصاف کی تحریک کا تسلسل ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت اگر الیکشن کی تاریخ دیتی ہے، یہ نہیں کہ مارچ اپریل کی تاریخ دے، انتخابات ابھی کروائیں۔مصالحت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہی ہے کیونکہ اس حکومت کے پاس کچھ ہے ہی نہیں، شہباز شریف بیچارا ڈگی میں چھپ کر جاتا تھا ملنے کیلئے، نواز شریف وہاں بیٹھ کر فیصلے کر رہا ہے، اس کے پاس کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری اپنی طرف لگا ہوا ہے، یہ حکومت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ نے لوگوں کو اکٹھا کیا ہوا ہے، اصل میں جن کے پاس طاقت ہے، ان کو فیصلہ کرنا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ اگر صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوں گے تو انتشار ہوگا، انتشار اس وقت ہوتا ہے جب کوئی انتخابات مانتا نہیں ہے، ہمارے زمانے میں کرکٹ میچوں میں جب اپنے امپائر ہوتے تھے تو فیصلے نہیں مانتے تھے اس سے انتشار ہوتا تھا تاہم آج نیوٹرل امپائر ہیں سارے فیصلہ مانتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک پیج پر برقرار نہ رہنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تو اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہیے، میرے لیے ایک چیز کہ وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے جیسے میں سمجھتا تھا اور وہ احتساب کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔عمران خان نے کہا کہ میں 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی تاہم ان کا یہ تھا تو ایک اختلاف یہ تھا اور دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ وہ عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے، باقی کوئی اختلاف نہیں تھا۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ وزیراعظم تھے تاہم فیصلے کوئی اور کرتا تو اس وقت آواز کیوں نہیں اٹھائی، جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ صرف ایک جگہ کہ میں احتساب نہیں کروا سکا، انصاف ہوگا تو کرپشن ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ طاقت ور جب قانون پر بیٹھا ہے اور نیب ہمارے نیچے نہیں ہے اس پر اسٹیبلشمنٹ کے کنٹرول میں ہے تو میں کیسے احتساب کروں، لوگ توقع کرتے تھے میں احتساب کروں تاہم میں کیسے کرتا نیب تو میرے کنٹرول میں نہیں تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاک فوج کی بدنامی کا باعث نواز شریف اور اس کی بیٹی ہیں، ان کے خلاف انہوں نے جو بیانات دئیے ہیں، جس طرح کی باتیں کی ہیں، فوج کے اوپر انہوں نے الزامات لگائے ہیں نام لے کر۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...