لاہور( این این آئی)نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں بالی وڈ کی دو بڑی فلموں میں کام کی پیشکش ٹھکرا چکے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ میں نے بالی وڈ کی دو بڑی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا۔انٹر ویو میں حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ حمزہ نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم جڑواں 2 میں اداکار ورن دھون کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرائی۔حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ پیشکش ٹھکرانے کی وجہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ حالات تھے،دوسرا اسکرپٹ میں کچھ ایسا مواد تھا جسے میں نے قبول نہیں کیا اور پیچھے ہٹ گیا۔اداکار نے بتایا کہ فلم جڑواں 2 کے لیے ہدایتکار ساجد نادیوالا خود میرے پاس آئے اور اسکرپٹ پڑھ کر سنایا لیکن مجھے فلم میں کردار کا کچھ اندازہ نہیں تھا۔اپنی گفتگو میں حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل میں نے اکشے کمار کی فلم بے بی میں کام کرنے سے بھی انکار کیا کیونکہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل تھا۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...