سدنی (این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل (بدھ )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے کافی بہتر ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17میچ جیتے جبکہ 11میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 201 جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری میچ گزشتہ ماہ ورلڈ کپ سے پہلے سہ ملکی سیریز میں کھیلا گیا تھا۔سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹ سے شکست دی تھی، اس میچ میں محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا جو اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...