لندن (این این آئی)برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک شرم الشیخ میں منعقدہ موسمیاتی سربراہی اجلاس سے عجلت میں باہر نکلے جب ان کے معاون نے ان کے کان میں کچھ ایسی سرگوشی کی جس نے حاضرین اور میڈیا کے نمائندوں کو الجھن میں ڈال دیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے۔اس ویڈیو کو اب تک دو ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اگرچہ ٹویٹر پر کلپ نشر کرنے والے Disclose.tv اکائونٹ کے فالورز کی تعداد صرف ایک ملین ہے۔برطانوی وزیراعظم کے اسٹیج پر آنے کے چند منٹ بعد ان کا ایک معاون ان کے قریب آیا اور اس نے وزیراعظم رشی سوناک کے کان میں کچھ کہا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور عقبی دروازے سے کانفرنس ہال سے باہر نکل گئے۔کچھ دیر تک برطانوی حکومت کے کسی اہلکار کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس میں وزیراعظم کی ڈرامائی رخصتی کی وضاحت کی گئی ہو۔ تاہم سوناک بعد میں واپس آئے۔ وہ پرسکون لگ رہے تھے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ بعد میں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ برطانیہ اب بھی موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے پرعزم ہے اور 2025 تک وہ فنڈز کو 3 گنا تک دگنا کر دے گا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...