کراچی (این این آئی)طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ فاطمہ سلطان نے ماڈلنگ شروع کردی، جس کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شوبز میں بھی قدم رکھیں گی۔علیزہ سلطان نے 2018میں اداکار فیروز خان سے شادی کی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔2021میں اختلافات کے باعث ستمبر 2022میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔علیزہ فاطمہ سلطان کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے، تاہم اداکار سے شادی اور طلاق کے بعد وہ شوبز انڈسٹری کا بلواسطہ یا بلاواسطہ حصہ بن چکی ہیں اور اب انہوں نے ماڈلنگ بھی شروع کردی۔علیزہ فاطمہ نے 22دسمبر کو اپنی ماڈلنگ کے پہلے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں بلوچی اور سندھی امتزاج کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔علیزہ فاطمہ سلطان کی جانب سے سندھی اور بلوچی امتزاج کے کڑاہی شدہ لباس کی تشہیر کی اور ان کی ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیوز کو برانڈ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ان کی جانب سے ماڈلنگ شروع کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ان کے ساتھ ہمدردی بھی کی کہ ان کی شادہ شدہ زندگی اچھی نہیں گزری۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...