ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا’ کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں بحیثیت ہیرو لانچ کریں گے۔ شیرا تقریبا گزشتہ 26 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب سلمان خان شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ کو بالی وڈ میں قدم رکھوائیں گے، دبنگ خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کیلئے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے بس اب فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے ،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023میں شروع ہونے کا امکان ہے،ابیر سلمان خان کو گاڈ فادر اور اپنے والد کے بعد اپنا سب کچھ مانتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابیر فٹنس کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، بشری بی بی...
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کے...
بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم...
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر جانے والی 26ویں آئینی ترمیم کو...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، کم وقت میں ریکارڈ 30 مقدمات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلے دن سوا گھنٹے میں ریکارڈ 24 مقدمات کی...
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سعودی حکام کے ساتھ فالواپ اجلاس،سرمایہ کاری کے امور آگے...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے سعودی عرب کے اسسٹنٹ منسٹر برائے سرمایہ...