لاہور ( ین این آئی)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا،گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن ،وزیر اعلیٰ اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں ۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیا تھا، گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت زندہ ہے، فیصلہ 50، 50ہے، حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے، حکومت کا ایجنڈا عمران کو نا اہل کروا کر الیکشن آگے لے جانا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کیئر ٹیکر کی مدت بڑھائیں گے، عوام جائے بھاڑ میں، اپنے کیسز ختم کرائیں گے، نیب اور ایف آئی اے کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے، انہیں ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔
مقبول خبریں
بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق‘3افراد زخمی
بنوں (این این آئی)بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3...
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...