لاہور ( این این آئی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی آئین شکنی کا راستہ روکا، آرٹیکل 6کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے آئین شکن گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کر کے وزیراعلی اور انکی کابینہ کو بحال کیا، گورنر کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو عدالت نے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا۔امپورٹڈ حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، رسوائی ان کا مقدر ہے، غیر آئینی اقدام پر گورنر پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ترجمان وزیر اعلی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ لوگ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...