فلورملزمالکان مافیا کی ملی بھگت :فیصل آباد سمیت پنجاب بھر آٹے کابحران

0
297

لاہور ( این این آئی ) محکمہ خوراک ،منافع خوروں اور فلورملزمالکان مافیا کی ملی بھگت فیصل آباد سمیت پنجاب بھرآٹے کابحران جاری ،1900روپے والی گندم اوپن مارکیٹ بلیک میں 4300روپے من ہوگئی ،پنجاب حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آٹے کابحران شدت اختیار کرگیا ، آٹا 140روپے کلو ہوگیا، سرکاری گوداموں کی گندم اوپن مارکیٹ فروخت ہونے کا انکشاف ،گھی اور کوکنک آئل بھی ایک بار پھر مہنگاہوگیا، دودھ ، انڈے ،صابن ،چائے، چینی برائلرمر غی کا گو شت ،پیاز اور دیگر اشیائ کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں اور گلی محلوں سمیتسپر سٹورز اور میگا مارٹس پر بھی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،ڈویڑنل کمشنر اورضلعی انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیراندازوں کے سامنے بے بس تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی منافع خوروں اور ذخیراندزوں نے پرانی گندم دوگناہ میں ریٹ پرفروخت شروع کردی ہے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں گندم کسانوں سے 1950روپے فی من خریدی تھی اور فلورملز مالکان کو روازنہ کی بنیاد پر سرکاری ریٹ پر دی جارہی ہے اور حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی فلور ملوںکے گندم کوٹہ میں اضافہ کردیا ہے اور پنجاب بھر کی آٹا چکیوں کا کوٹہ بحال نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے چکی مالکان گندم اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں چکی مالکان کا الزام ہے ایک سازش تحت فلورملز مالکان کو نواز جارہاہے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری گندم اوپن مارکیٹ فروخت ہورہی ہے اور منافع خوروںچکی مالکان اور شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے آٹا مہنگاہورہاہے ، چکی مالکان گذشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے سیکرٹری خوراک اور پنجاب حکومت انہیں سرکاری ریٹ پر گندم فراہم نہیں کررہی جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پید ا ہورہاہے