اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا جس کے تحت شہر میں 25 عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں ،ملکی و غیر ملکی شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ میٹرو بس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں سمیت غیرملکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹوئٹ میں ہدایت کی گئی کہ کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں، جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔شہریوں سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 ہیلپ لائن پر حکام کو دیں۔یاد رہے کہ 3 دسمبر کو اسلام آباد کے آئی-10 سیکٹر میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...