اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 15ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 15ویں یوم شہادت پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا، آج کے دن ہم سے ہماری قائد اور اس ملک سے اس کا مستقبل چھینا گیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید بی بی پاکستان کے عوام کیلئے ایک امید تھیں، قاتلوں نے عوام سے ان کی امید چھین لی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہید بی بی تمام صوبوں کی زنجیر تھیں، قاتلوں نے ان کو قتل کرکے ملک کو توڑنے کی کوشش کی، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر اس سازش کو ناکام بنایا۔ شیری رحمن نے کہاکہ شہید بی بی نے نظربندی، قید، جلاوطنی اور دیگر سختیاں برداشت کیں، شہید بی بی نے اپنے والد، بھائیوں اور کارکان کے جنازے اٹھائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کی زندگی اور عوام، آئین، پارلیمان اور ملک کے خاطر سیاسی جدوجہد ان کے نام کی طرح بینظیر ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہماری قائد اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کو دن دہاڑے بے دردی سے قتل کیا گیا،ان کا خاندان، پیپلز پارٹی اور کارکنان 15 سال بعد بھی اپنی قائد کے قتل کیس میں انصاف کے منتظر ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...