اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو آخری سانس تک وفاق کی زنجیر بن کر پاکستان کے اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے لئے برسرپیکار رہیں ،آئین، پارلیمنٹ، جمہوریت، عوامی حقوق اور سماجی بہتری کے لئے بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں ،انہوں نے صبر آزما حالات میں بھی ایک بہادر بیٹی، ماں، اہلیہ اور بہن کے رشتے بڑی خوبی اور جرات سے نبھائے۔ انہوںنے کہاکہ بینظیر بھٹو سیاست میں تدبر، بہادری اور جدوجہد کی روشن مثال ہیں ،بے نظیر بھٹو آخری سانس تک وفاق کی زنجیر بن کر پاکستان کے اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے لئے برسرپیکار رہیں ،وہ خواتین سیاسی کارکنوں کے لئے ایک تحریک کا درجہ رکھتی تھیں جنہوں نے ہمیشہ آمریت کو للکارا ۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ذاتی زندگی میں بھی بہت دکھ سہے لیکن مشکلات ان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد کو مزید طاقتور اور توانا بناتی گئیں،آئین، پارلیمنٹ، جمہوریت، عوامی حقوق اور سماجی بہتری کے لئے بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،ان کی شہادت پاکستان کا بہت بڑا نقصان تھا جسے قوم کبھی بھلا نہیں سکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن سابق صدر زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ‘پاکستان کھپے’ کا نعرہ لگا کر پاکستان کے اتحاد کو مزید مظبوط بنایا تھا ،سابق صدر زرداری، بلاول، بختاور اور آصفہ بھٹو سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...