نئی دہلی(این این آئی )چینی جارحیت پر اندرون ملک شدید تنقید کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ بھارت، چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر 120 ٹیکٹیکل میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دعوی ایک خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں سامنے آیا جس کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ اقدام وزیر اعظم نریندر مودی پر مبینہ چینی جارحیت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے الزام اور اندرونِ ملک تنقید کے ردعمل میں سامنے آیا ہے تاہم بھارتی حکومت نے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے سے انکار کر دیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ پرالے بیلسٹک میزائل کے اب تک صرف 2 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، بظاہر اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ یہ میزائل کم از کم 2 برس تک فعال نہیں ہوں گے کیونکہ بیلسٹک میزائل کے لیے موبائل پلیٹ فارم کی سپورٹ ہونا لازمی ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت نے چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر نصب کرنے کے لیے 120 پرالے میزائلوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی نے ایک دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت دفاع کے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں مسلح افواج کے لیے تقریبا 120 میزائلوں کے حصول اور انہیں سرحدوں پر نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔رپورٹ کے مطابق پرالے میزائل 500 کلومیٹر کی رینج تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور راستہ بدلنے کی صلاحیت کی بدولت انہیں فضا میں روکنا مشکل ہے۔بنیادی طور پر پرالے مقامی سطح پر تیار کردہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل ہیں اور اکثر اس کا موازنہ روسی اسکندر میزائل سے کیا جاتا ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پرالے میزائل کی ساخت بھارت کے ایک اور بیلسٹک میزائل پرتھوی پر مبنی ہے لیکن اسے روس کے اسکندر بیلسٹک میزائلوں سے تشبیہ دی جاتی ہے جو یوکرین کے خلاف جنگ میں بڑی تعداد میں نصب کیے گئے اور اپنی جنگی صلاحیت بھی ثابت کر چکے ہیں۔بھارتی فوج کی جانب سے پرالے میزائل حاصل کرنے کا منصوبہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی وزارت دفاع کے اعلی حکام بھارتی فوج کے لیے راکٹ فورس تیار کرنے پر بات کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پرالے میزائل بھارتی فوج کو بارڈر کے نزدیک نصب چینی انفرااسٹرکچر اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...