کابل (این این آئی)افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان اور ملک کیلئے یہی بہتر ہے کہ وسیع تر ڈائیلاگ کے ذریعے تمام طبقات پر مشتمل حکومت قائم کی جائے اور آئین بنایا جائے۔ افغان عوام ملکی صورتحال پر تشویش کا شکار ہیں، مگر جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔امریکی اخبار کو انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان کے سینئر لیڈرز سے بات ہوتی رہتی ہے، اصولی طور پر طالبان بھی وسیع تر ڈائیلاگ پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس لیے وہ پرامید ہیں کہ ایسا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ افغانستان میں حکومت ٹوٹ جائے تاہم نمائندہ حکومت قائم ہونی چاہیے۔سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ وہ افغانستان کو امریکا، روس اور چین کے درمیان اختلافات کا مرکز دیکھنا نہیں چاہتے کیونکہ جو انیسویں اور بیسویں صدی میں ہوا وہی اب ہوتا نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکا اور افغانستان دونوں ہی پر عائد ہوتی ہے، کرزئی نے زوردیا کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے منجمد فنڈ بحال کرے۔حامد کرزئی نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ دہشتگردی سے بدترین متاثر غریب ترین افراد کی رقم امریکا میں نائن الیون کے متاثرین کو دیدی جائے، بائیڈن انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں استحکام لائے۔سابق افغان صدر نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے نام پر لڑی گئی جنگ حقیقت میں افغان عوام کیخلاف تھی اور اسی لیے انہوں نے طالبان کی حمایت کی۔کرزئی نے افغانستان میں بڑیپیمانے پر کرپشن کی ذمہ داری امریکا پر عائد کی، انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے خلاف زہر افشانی بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام ملکی صورتحال پر تشویش کا شکار ہیں، مگر جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...