لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے، سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے، کارخانے بند ہو رہے ہیں، ڈالر کا حوالہ ریٹ 270روپے ہو گیا ہے، 2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی گمشدگی کم نہ کرا سکے گی، الیکشن ہی واحد حل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جاکر دیکھیں، نئے سال کے پہلے 3 مہینوں میں 8.3 ارب ڈالر کی ری پیمنٹ کرنی ہے، معاشی، سیاسی، اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ9ماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے، انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا، نہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہر سے عزت اور امداد مل رہی ہے۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...