جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟،لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی’فواد چوہدری

0
252

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟،لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی،انتخابات مسئلے کا واحد حل ہیں، ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام اور ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے۔موجود حکومت ناکام ہے یا کامیاب، تبدیلی آئینی طریقے سے ہی آنی چاہیے ، کسی بھی غیر آئینی کام کی پی ٹی آئی مزاحمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت ناکام ہے یا کامیاب، تبدیلی آئینی طریقے سے ہی آنی چاہیے کیونکہ ملک میں اس وقت ٹیکنوکریٹ کے حوالے سے ایک سوچ پیدا ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ غیر آئینی طریقے کی جو سوچ ہے اور یہ حکومت آئین سے ماورا ہوگی، جس کو پی ٹی آئی کسی صورت نہیں مانے گی اور ہم اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کی سوچ ہے، ایک دو لوگوں نے رابطہ بھی کیا اور ہمارا موقف جاننے کی کوشش کی۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے سمری رکوانے پر شدید دبائو تھا مگر عمران خان کا واضح موقف ہے کہ ہم آئین کے دائرے سے باہر نہیں جائیں گے۔