سابق وزیر رانا مشہود نے ماہرین قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

0
363

لاہور (این این آئی)سابق صوبائی وزیر تعلیم سنیئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن )رانا مشہود نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے چیف کوارڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہال میں وفد سمیت استقبال کیا اور پرتکلف ظہرانہ دیا۔ سابق وزیر نے بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے پارٹی کی انٹرنیشنل سطح پر تنظیم سازی کرنے اور انکی انتھک کاوشوں کو سراہا۔وفد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن )برطانیہ کی لیگل ونگ صدر چوہدری عنصر ایڈوکیٹ ،پاکستان مسلم لیگ ن بزنس فورم برطانیہ کے صدر خالد محمود چوہدری اور بزنس مین مطلوب بٹ شامل تھے۔