اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پنجاب حکومت کی فورنزک رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی حکومت نے ان کے جھوٹ کے پرخچے اڑا دیئے ہیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حقائق سامنے آنے کے ڈر سے عمران خان نے کسی سرکاری ہسپتال سے فوری امداد نہیں لی ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ بولنے میں عمران خان نے ہٹلر کے مشیر اطلاعات گوئبلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان کا وزیر آباد بیانیہ بھی بے نقاب ہو چکا ہے، دیکھنا یہ ہے یوٹرن خان فرانزک رپورٹ پر کون سا یوٹرن لیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیازی 2023 کا سال آپ کے سیاسی زوال کا سال ہے ۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...