اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے، کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے بااختیار بناتا ہے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے، رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...