کراچی (این این آئی)اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نوجوان اداکار وہاج علی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اداکار ہیں جنہیں تاڑا جا سکتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی شو میں وہاج علی کی اداکاری پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔عتیقہ اوڈھو حال ہی میں اداکارہ روبینہ اشرف اور فیصل قریشی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے تینوں مہمانوں سے وہاج علی کی اداکاری سے متعلق سوال کیا۔میزبان نے تینوں مہمانوں سے پوچھا کہ وہاج علی کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے تیرے بن میں ان کی اداکاری کیسی تھی اور تینوں مہمان انہیں 10میں سے کتنے نمبر دیں گے؟میزبان کے سوال پر عتیقہ اوڈھو نے دل کھول کر وہاج علی کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ آئٹم نمبر ہیرو ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہاج علی کے لباس پہننے کا انداز، ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری اور اداکاری کے وقت ان کے جذبات اور تاثرات انتہائی شاندار ہوتے ہیں، ان کی ایسی ہر چیز پرفیکٹ دیکھ کر انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ آئٹم نمبر ہیرو ہیں۔اسی دوران عتیقہ اوڈھو نے فیصل قریشی کی جانب دیکھتے ہوئے انہیں کہا کہ اگر وہ ہانیہ عامر کو آئٹم نمبر کے وقت تاڑ سکتے ہیں تو اداکارہ بھی وہاج علی کو تاڑ سکتی ہیں۔اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب وہاج علی اداکاری کے دوران سر موڑ کر ترچھی نظروں سے پیچھے دیکھتے ہیں تب اداکاری کو سمجھنے والے افراد کو بات سمجھ میں آجاتی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے وہاج علی کو اداکاری کیلئے 10میں سے 9نمبر دیے اور اسی دوران فیصل قریشی نے بھی وہاج علی کی تعریف کی اور ان کے ماڈلنگ کے انداز کو سراہا۔فیصل قریشی نے بھی وہاج علی کو 9نمبر دیے، تاہم روبینہ اشرف نے کہا کہ وہ ابھی وہاج علی کا کام دیکھیں گی، پھر ان سے متعلق فیصلہ کریں گی لیکن ابھی وہ ان کو 7نمبر دے رہی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...