نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے بیت المقدس کے مقدس مقامات کی کی حیثیت کو برقرار رکھنے اور فلسطین اسرائیل مسئلہ کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ میرا ماننا یہ ہے کہ اس کے لئے کوئی پلان بی نہیں ہے اور دو ریاستی حل کے امکان کو مسترد کرنا مشرق وسطی میں ہمیشہ کے لیے امن کے امکانات کو کمزور کر دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عرب گروپ کے توسیعی ٹرائیکا کے مستقل نمائندوں سے ملاقات صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرنے کا موقع ملا کہ ہمیں بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حالت کو برقرار رکھنا چاہیے اورکسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے دو ریاستی حل کو خطرہ لاحق ہو۔ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں بستیوں کی تعمیر، بے دخلی، گھروں کی تباہی نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ کئی ممالک میں شدید غصہ اور مایوسی پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے دو ریاستی حل کے بارے میں کہا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ اس کے لئے کوئی پلان بی نہیں ہے اور دو ریاستی حل کے امکان کو مسترد کرنا مشرق وسطی میں ہمیشہ کے لیے امن کے امکانات کو کمزور کر دے گا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...