حنا پرویز بٹ کی پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کو شاباش

0
307

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کو سوشل میڈیا کے پیغام میں پر شاباشی دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ وحید نے ایک بیان میں لکھا کہ میں نے حلف پاکستان کے ساتھ وفاداری کا اٹھایا تھا، نہ کہ ایسے شخص کے ساتھ وفاداری کا جو پاکستان سے بڑھ کر اپنی انا کو سمجھتا تھا۔پی ٹی آئی کی منحرف رکن مومنہ وحید کے نام پیغام پر حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ مومنہ آپ نے بہت اچھا کیا۔