ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی نئی فلم ” سیلفی ” کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار اکشے کمار نے فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ” مداح ایک ستارہ بناتے ہیں تو ایک ستارے کو توڑ بھی سکتے ہیں ” ۔اداکار نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ ” جانیے کیا ہوتا ہے جب کوئی پرستار ستارے کے خلاف ہو جاتا ہے، دیکھیے سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں میں ” ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسنی خیز تھرلر سے بھرپور ڈرامہ فلم ” سیلفی ” کو راج مہتا نے ڈائریکٹ جبکہ پروڈیوس کرن جوہر نے کیا ہے اور فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی تکرار کرتے دکھائی دیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...