نیویارک (این این آئی)امریکا کی آر بونی گیبریل نے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ (مس یونیورس) کا اعزاز جیت لیا۔امریکی شہر نیو اورلینز میں 71 ویں مس یونیورس مقابلے کا انعقاد ہوا۔اس مقابلے میں دنیا بھر سے 84 خواتین نے شرکت کی تھی اور مس امریکا کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی آر بونی گیبریل مس یونیورس بننے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔اس سال پہلی بار شادی شدہ اور ماں بن جانے والی خواتین کو بھی مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔28 سالہ آر بونی گیبریل پہلی فلپائنی نژاد امریکی خاتون ہیں جو مس یونیورس بننے میں کامیاب ہوئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مس یونیورس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال رکھی گئی تھی اور آر بونی گیبریل پھر بھی اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔وینزویلا کی ایمنڈا ڈیوڈمیل کے حصے میں دوسرا جبکہ ڈومینکن ری بپلک کی اینڈرینا مارٹینز کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔آر بونی گیبریل فیشن ڈیزائنر ہیں جو ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ہیں اور ماحولیاتی بہتری کو ترجیح دیتی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...