اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کا پارلیمنٹ واپس جانے کی خبروں کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال نے کہاہے کہ اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپس آتی ہے تو کیا حکومت ان کیساتھ مل بیٹھے گی؟۔منگل کوسپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے دوران سماعت کہاکہ اخبارات میں خبریں چھپی ہیں کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپس جارہی ہے، اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپس آتی ہے تو کیا حکومت ان کیساتھ مل بیٹھے گی؟۔چیف جسٹس نے کہاکہ وفاق کے وکیل پوچھ کے بتائیں، ہم نیب ترامیم کا معاملہ واپس پارلیمنٹ بھیج دیں؟۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب میں کہاکہ بغیر ہدایات لیے عدالت میں کوئی بات نہیں کرسکتا، پارلیمانی نظام میں تمام طریقہ کار واضح اور طے شدہ ہے۔مخدوم علی خان نے کہاکہ پی ٹی آئی چاہے تو پارلیمنٹ جاکرنیب قانون کا ترمیمی بل پیش کرسکتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...