2 ہفتوں میں حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے، فواد چوہدری

0
151

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ انشا اللہ اگلے 2ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل قومی انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہو گا۔پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہاکہ ملک میں انتخابات کا ڈنکا بجے گا۔انہوںنے کہاکہ اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے، معاشی استحکام اتنا بھی مشکل نہیں۔