ممبئی (این این آئی)بولی وڈ بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سخت جان رکھنے والی نسوانی خوبیوں سے بھرپور خاتون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بے شرم رنگ’ جیسے گانے میں ان جیسی ہی کوئی اداکارہ پرفارمنس کر سکتی تھیں۔’بے شرم رنگ’ گانا شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی جلد ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ‘پٹھان’ میں شامل ہے، جس پر ہندو انتہا پسندوں نے فلم کی ٹیم اور خصوصی طور پر شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ے ‘بے شرم رنگ’ کو گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک 15 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔’بے شرم رنگ’ کی ریلیز پر وہاں کے ہندوئوں نے احتجاج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دی تھی۔انتہاپسند ہندوئوں کے مطابق ‘بے شرم رنگ’ میں دپیکا پڈوکون کو ان کے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر ان سے نیم عریاں رقص کروایا گیا۔انتہاپسندوں نے ‘بے شرم رنگ’ کو جواز بناکر شاہ رخ خان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کی فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا اور دھمکی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے شروع کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...