ممبئی (این این آئی)آپ نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی مشہور فلم ‘سوریا ونشم’ ایک بار تو ضرور دیکھی ہوگی،فلم کی گھریلوں کہانی اور امیتابھ بچن کے ڈبل رول کی وجہ سے اس فلم کو کافی پسند کیا گیا تھا۔اس فلم کو پسند کیے جانے کی ایک وجہ بھارتی ٹی وی چینل ‘سیٹ میکس’ کی جانب سے اس کو بار بار نشر کرنا بھی تھی، انٹرنیٹ عام ہونے سے قبل ٹی وی پر کیبل کے ذریعے فلمیں دیکھنے کا رجحان تھا، اتوار کا دن ایسا ہوتا تھا کہ سوریا ونشم ضرور ٹی وی پر چل رہی ہوتی تھی۔تاہم اب انٹرنیٹ کے دور میں بھی بھارتی چینل سیٹ میکس اس فلم کو باربار نشر کر رہا ہے جس وجہ سے ایک بھارتی شہری نے تنگ آکر چینل کو شکایتی خط ہی لکھ ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شہری نے بھارتی فلمی چینل کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے چینل کو فلم دکھانے کا حق ہے ،مجھے اور میرے خاندان کو سوریا ونشم کی کہانی یاد ہوگئی، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ اور کتنی بار یہ فلم دکھائیں گے؟شہری نے خط میں مزید لکھا کہ فلم کو باربار دیکھ کر میری یا میرے گھر والوں کی دماغی صحت متاثر ہوئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟، برائے مہربانی مجھے اس بات کا جواب دیجیے گا۔شہری کا چینل کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...