ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی ڈانسر اور ماڈل راکھی ساونت کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ راکھی شوہر عادل خان کے ہمراہ اپنی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کرنے والی تھی، تاہم انھیں امبولی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔ٹوئٹر پر شرلین چوپڑا کی جانب سے بھی کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ راکھی کو درج کی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا تھا ۔یاد رہے کہ شرلین چوپڑا کی جانب سے راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس اکتوبر میں ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کی حفاظت کرنیکا الزام عائد کیا، جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو بہت برا بھلا کہا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...