ممبئی (این این آئی ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھارت کے اعلیٰ ترین ” پدما شری ” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ یافتہ افراد کی فہرست جاری کی گئی جس میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کا نام بھی شامل ہے۔معروف اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اس اہم اعزاز سے نوازے جانے پر بھارتی حکومت کی مشکور ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سینما کے آرٹ اور کرافٹ کے اس سفر میں میری رہنمائی کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی خدمات اور خواتین کو بااختیار بنانے میں سرگرم روینہ ٹنڈن کو جی 20 کی صدارت میں وومن امپاورمنٹ ونگ (ڈبلیو 20) میں نمائندگی کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...