لاہور (این این آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو آزادی نہیں دی جاتی، صرف عورت کو ہی خاندان کی عزت سمجھا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کے دوران اداکارہ نے عورتوں کے حقوق سمیت کئی موضوعات پر بات کی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر لڑکا کوئی گرل فرینڈ بنا لے تو ہم بہو سے کہیں گے واہ واہ اس کی پسند ہے لیکن اگر لڑکی کسی لڑکے کو دوست بنا لے یا صرف پسند ہی کر لے تو اسے بھائی ہی پسند نہیں کرتے۔مایا علی نے کہا کہ بھائی کی گرل فرینڈ کو اچھی اور عزت والی سمجھا جاتا ہے جبکہ لڑکی اگر کسی کو پسند کر لے تو بات گھر کی عزت اور غیرت پر آجاتی ہے۔خیال رہے کہ پوڈ کاسٹ کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن پر صارفین اپنی آراء کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...