ریاض(این این آئی)شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت میں فنون اسلامی و بینالی فن کے 15 شہ پارے نمایاں طور پر موجود ہیں۔ یہ شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں۔نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی ثقافت سے متعلق سعودی ادارے اثرا عجائب گھر کے سربراہ فرح ابو شلیح نے کہا کہ جاری نمائش شعور کے ایک سفر کی حیثیت رکھتی ہے۔بینالی فنون اور اسلامی فنون کے درمیان ایک اشتراک کا سماں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ صرف سعودی عرب ہی نہیں پوری دنیا میں اس نوعیت کا پہلا تجربہ اور پہلی نمائش ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اثرا کی یہ نمائش فن کے دلدادہ اور اہل ذوق کی آرا کی بنیاد پر ترتیب پائی ہے۔ یہاں رکھے گئے فن پاروں میں ڈیڑھ سو سال پرانے غلاف کعبہ کی موجودگی بھی شائقین کے لیے بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔ابو شلیح کے مطابق 150 سال پرانا غلاف کعبہ 2022 میں اثرا کی رسائی میں آیا ہے۔ یہاں پہلی بار اہل نظر اس نادر غلاف کعبے کی زیارت کر رہے ہیں۔کسو نمائش میں موجود شہ پاروں میں سے سب سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے اور شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔نمائش میں اسلامی اور عصری فنون کا امتزاج نظر آتا ہے۔ جیسا کہ ایک شہ پارہ ‘ اللہ کے تعارف و تعریف کے کے انداز میں ‘ھواللہ ‘ ایک سعودی شہری لولو الحمود کے ذوق کا اظہار ہے۔یہ کام نمایاں طور پر اسلامی فنون کے انداز اور آج کے فنون کا ایک خوبصورت مظہر ہے۔ علاوہ ازیں قدیمی اسلحہ سے متعلق نوادرات بھی اثرا کی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ اس میں قدیم تر اور نیم قدیم دونوں طرح کے اسلحے کے شاہکار ان ادوار کی نمائندگی کر رہے ہیں۔جدہ میں یہ نمائش 23 جنوری سے شروع ہوئی ہے۔ جبکہ ماہ اپریل میں بھی جاری رہے گی۔ تاکہ دور و نزدیک کے اہل ذوق اسے دیک سکیں ۔ نمائش کا مقصد عوام میں اپنی اسلامی تہذیب سے رابطے کو مستحکم رکھنا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...