راولپنڈی (این این آئی)پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور ان کی پارٹی کے کئی کارکنوں کے خلاف فواد چوہدری کی رہائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد پولیس کے اہلکار عدیل شوکت کی شکایت پر شیخوپورہ کے فیروز والا تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 148، 149، 186، 225، 341، 353 اور 395 کے تحت درج کی گئی۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ فرخ حبیب اور دیگر مسلح ملزمان نے کالا شاہ کاکو کے قریب پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جا رہے تھے۔درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فرخ حبیب نے کار سرکار میں مداخلت کی اور پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے کا جرم کیا۔اس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی اور اسلحہ چھینے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری کو دو روز قبل علی الصبح لاہور سے گرفتار کیے جانے کے بعد راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا جہاں پی ٹی آئی رہنما کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔اس کے بعد اسلام آباد پولیس انہیں لے کر روانہ ہوئی تھی جب کہ اسی دوران لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔فرخ حبیب نے لاہور ٹول پلازہ پر فواد چوہدری کو لے جانے والی سیکیورٹی اداروں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی جہاں ان کی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...