کراچی(این این آئی) پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل حسن عابد نے اسلام کیلئے اپنے لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے۔حسن عابد کو انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ان کے لاکھوں فالوورز اور سبسکرائبر تھے۔اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ پر حسن عابد نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی وڈیوز کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ وڈیوز کی گردش ان کے گناہوں میں مزید اضافہ کرے۔انہوں نے ایک تفصیلی نوٹ تحریر کیا جس میں اسلام سے متعلق اپنی رغبت کو بیان کیا ہے، ایک موٹیویشنل وڈیو شیئر کرکے حسن عابد نے لکھا کہ اس وڈیو نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور مجھے درست راستہ دکھایا ہے۔حسن عابد نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں نے لاکھوں فالوورز والے اپنے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے ہیں اور مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے اور نہ کبھی افسوس ہوگا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...