لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور پہنچ گئی ہیں۔مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور ایئر پورٹ پہنچی ،مریم نواز نے لاہور پہنچتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں مریم نواز کے استقبال کیلئے لاہور ایئر پورٹ کے اندر اور باہر موجود۔لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے 3 ماہ بعد پاکستان واپس آئی ہوں، 3 سال بعد والد سے ملی اتنا عرصہ کبھی ان سے دور نہیں رہی، 4 ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا موقع ملا، نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں لا کر پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں، پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی کی پارٹی سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا،عمران خان اور ان کے حواریوں کے ساتھ جو ہوگا وہ مکافات عمل ہوگا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...