کراچی(این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے لوگ ہم سے تفریح چاہتے ہیں لیکن ہماری طلاق کو انٹرٹیمنٹ نہ سمجھا جائے۔پاکستانی اداکار فخر جعفری کے ساتھ 14 برس کی رفاقت کے بعد گزشتہ سال دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی تھی۔ایک تازہ انٹرویو میں اپنی طلاق کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ خاص رشتہ نہیں توڑتے تو وہ رشتہ آپ کو توڑ کر رکھ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹوٹی ہوئی شخصیت کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ وہ رشتہ ختم کردیا جائے ورنہ آپ کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اْس (اللہ) کے بندے ہیں اور اس نے ہر ایک کی تقدیر الگ لکھی ہے، اگر کوئی تمہارے لئے بہتر ہوگا تو اس سے تم کو الگ نہیں کرے گا سوائے اس صورت کہ دونوں میں سے ایک منافق ہو۔ثناء فخر کا کہنا تھا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناتے لوگ بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں لیکن یہ نجی چیزیں ہیں اور ہم اس کے ذریعے لوگوں کو تفریح نہیں دے سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...