ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 24ہزار سے تجاوز کر گئیں

0
185

انقرہ (این این آئی)ترکیہ اور شام میں آنیوالے خوفناک زلزلے سے اموات 24ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ترک ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات 20ہزار 665ہوگئیں جبکہ 80ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ایایف ایڈی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے تقریبا 93ہزار افراد کو نکال لیاگیا ہے۔ترکیہ میں زلزلے کے بعد سے اب تک 1ہزار 891آفٹرشاکس محسوس کئے جاچکے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں کم ازکم 8 لاکھ 70 ہزار افراد فوری خوراک کیمنتظر ہیں۔یو این ورلڈ فوڈ پروگرام نے ترکیہ، شام میں خوارک کیلئے77ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب شام میں زلزلے سے اموات 3ہزار 553ہوچکی ہیں۔