اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے آئی ایم ایف ڈیل کے تحت پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے بعد مارچ میں بجلی کے بل اضافی سرچارج کے ساتھ موصول ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مارچ میں موصول بجلی بلوں میں اضافی سرچارج 3روپے 21پیسے فی یونٹ سے 18روپے تک ہوگا، منصوبے کے تحت جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ 23روپے 39پیسے کردی جائیگی۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر سرچارج گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں استعمال ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 300یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فروری اور مارچ کے بلوں میں وصولی ہوگی جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 21پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف اپریل میں کم ہوکر 69پیسے رہ جائے گا جبکہ جون، جولائی میں یہ سرچارج بڑھ کر ایک روپے 64پیسے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ جولائی، اگست میں منظورکردہ فیول ایڈجسمنٹ 9روپے 90پیسے اور 4روپے 51پیسے فی یونٹ اگلے 6مہنیوں کے دوران میں وصولی کیا جائے گا، قسط ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کے حساب سے 6ماہ میں وصول کی جائے گی، مارچ کے مہینے میں یہ سرچارج وصول کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے لیے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...