انقرہ/اسلام آباد(این این آئی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آدیامان میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک زلزلہ متاثرین کو پاکستان کی طرف سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے زلزلہ زدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی آپکے بہن بھائی ہیں،پاکستان آپکو اس مشکل میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ پوری پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین سے ملاقات میں ان یکجہتی کا اظہار کیا اور انکے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ میری پوری دنیا ہے اپیل ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میری عالمی برادری، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور تمام انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ ترکیہ کے لوگوں کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے آدیامان میں پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم نے پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مزید سردی سے بچاؤ کے خیمے اور کمبل ترکیہ بھیجتا رہے گا،پاکستان فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیج رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک 500 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیج چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان واپسی پر میں پاکستان میں موجود سردی سے بچاؤ کے خیمے بنانے والے صنعت کاروں سے ملاقات کرونگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان جس قدر ہو سکے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے امداد بھیجتا رہے گا۔آدیامان میں زلزلہ زدگان نے وزیرِ اعظم کا پاکستان کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ آدیامان ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے۔وزیرِ اعظم نے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان کی جانب سے بھیجا جانے والا امدادی سامان ترک حکام کے حوالے کیا ،۔پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے آدیامان پہنچا تھا ۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم کا آدیامان ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیرِ تجارت مہمت موش، وزیرِ مواصلات و انفراسٹرکچر کے وزیرِ عادل اسماعیلاولو، آدیامان کے گورنر، مہمت چوہادار، علی شاہین ترک پارلیمنٹ میں ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے صدر اور ترک سفارتی حکام نے استقبال کیا۔وزیرِ اعظم نے آدیامان میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والی پاکستانی ریسکیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...