چین کا نیٹو پر سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور

0
183

اقوام متحدہ(این این آئی)روسی وفد کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کی صورتحال پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی مندوب نے کہا کہ یوکرائنی بحران کا سرد جنگ کے بعد نیٹو کی بار بار مشرق کی جانب توسیع سے گہرا تعلق ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرے اور محض خود کو مشکلات سے دوچار کرنے کے بجائے عالمی امن و استحکام کے لیے کچھ اچھا کرے۔ چینی فریق نے کہا کہ یوکرائنی بحران بنیادی طور پر یورپی سلامتی تنازعات کا ہی ایک شاخسانہ ہے ،جس کا سرد جنگ کے بعد نیٹو کی بار بار مشرق کی جانب توسیع سے گہرا تعلق ہے۔جامع سلامتی کا حصول ہی یورپ اور دنیا کے مفاد میں ہے۔چین نے تمام امن پسند ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے متحد ہوں، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں، قانون کی حکمرانی کے جذبے کو فروغ دیں، مشترکہ سلامتی کو برقرار رکھیں، مشترکہ ترقی کو فروغ دیں اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کریں۔