قوم دہشتگردی خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی پشت پر ہے، نیئر حسین بخاری

0
179

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے پولیس آفس کراچی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہ ہے کہ قوم دہشتگردی خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی پشت پر ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشتگرد قوم کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کی معترف ہے ۔نیر بخاری نے زخمی پولیس ملازمین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔