اسلام آباد (این این آئی)پاکستان جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات کے وفد نومنتخب صدر طاہر منیر طاہر (بیورو چیف نوائے وقت)اور سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی(بیورو چیف نیو نیوز)کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی منتخب باڈی کی جانب سے این پی سی میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔صدر انور رضا ، جنرل سیکٹری خلیل احمد راجہ ، فنانس سیکٹری نیئر علی ، انچارج راولپنڈی کیمپ آفس شکیلہ جلیل،سابق صدر طارق چودھری سمیت گورننگ باڈی کے ارکان نے شرکت کی ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض ممبر گورننگ باڈی سید خالد گردیزی نے ادا کئے۔ اس موقع راولپنڈی اسلام آباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر عابد عباسی،سیکرٹری طارق ورک اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ صدر پی جے ایف طاہر منیر طاہر نے یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی نشاندہی کی ۔انہوںنے کہاکہ جیل میں موجود پاکستانی قیدیوں اور یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ایوان بالا تک پہنچانے کیلئے نیشنل پریس کلب اور صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر پی جے ایف سعدیہ عباسی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافی پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے اور کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔سعدیہ عباسی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد دنیا بھر میں مقیم صحافیوں کا گھر ہے ، خواہش ہے کہ یو اے ای میں مقیم تمام پاکستانی صحافی نیشنل پریس کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور معلومات کے تبادلے کیلئے کام کریں ۔صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے مہمان صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر نیشنل پریس کلب اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے مابین اشتراک کی مفاہمتی یاداشت بھی پیش کی گئی جس کے تحت پاکستان جرنلسٹ فورم یو اے ای اور نیشنل پریس کے مابین معلومات کی فراہمی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تربیتی ورک شاپ و ایکسینج پروگرام پر کام کیا جائے گا ۔ اس ایم او یو کے تحت پاکستان جرنلسٹ فورم کے ممبران صحافی پریس کلب کے ممبران کی طرح پریس کلب میں تفریحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پریس کلب اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے درمیان خبروں اور معلومات کا تبادلہ بھی ممکن ہو گا ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد مفاہمتی یاداشت جاری کرے گا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...