ماسکو (این این آئی)روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ نے چیف چینی سفارت کار وانگ یی کے دورہ ماسکو کے بعد ماسکو کو یوکرین تنازعے کے سیاسی تصفیے کے لیے اپنے وژن سے آگاہ کر دیا تاہم روس نے کیف کے لیے امن کے منصوبے پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شراکت داروں نے یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات کے ساتھ اس کے سیاسی حل کے لیے اپنے نقطہ نظر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تاہم روس نے واضح کیا کہ اس کی کسی مخصوص امن منصوبے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے قبل ازیں ماسکو کی جانب سے یوکرینی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی بیجنگ کی خواہش کا خیرمقدم کیا تھا۔انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور چینی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یی کے درمیان ملاقات کے بعد کہا کہ ہم یوکرینی بحران کے حل کے لیے چین کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ہم واضح طور پر دیکھتے ہیں کہ کیف کی آج کی حکومت آزادانہ طور پر کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ اپنا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اور بین الاقوامی میدان میں ایک آزاد کھلاڑی نہیں ہیں۔تاہم روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ لاوروف نے چین کے ساتھ یوکرین پر تصفیہ کے منصوبے پر بات نہیں کی۔ زخارووا نے ایک تبصرہ میں کہا کہ ہم نے چینی امن منصوبے کے بارے میں کچھ مغربی سیاست دانوں کے بیانات اور میڈیا رپورٹس کو دیکھا ہے۔ وہ ہمیشہ کی طرح حقیقی تصویر کو مسخ کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...